گزشتہ روز جاپان میں آنے والے زلزلے کے باعث بُلٹ ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پیدا ہو گیا۔
ٹوکیو زلزلے کے دوران بُلٹ ٹرین کی 16 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
جاپان میں بُلٹ ٹرین کے پٹری سے اُتر جانے کے بعد پٹریوں کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایک توہوکُو شنکان سین بُلٹ ٹرین جو میاگی کی جانب گامزن تھی وہ جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر بدھ کی شب آنے والے 7.4 کے زلزلے کے بعد پٹڑی سے اُتر گئی تھی۔

یہ بُلٹ ٹرین جو ٹوکیو سے شمال کی جانب بڑھ رہی تھی، فُوکوشیما اور شِرواِشی زاؤ اسٹیشنوں کے درمیان پٹڑی سے اُتر گئی۔ اس ٹرین پر سوار 75 مسافروں اور عملے کے تین ارکان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
ایسٹ جاپان ریلوے کا کہنا ہے کہ 17 میں سے 16 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں اور یہ کہ پہیوں کے 68 میں سے 60 جوڑے پٹڑیوں سے اُتر گئے۔
جمعرات کے روز ریلوے ٹریکس میں نقصان کی تصدیق ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر پٹڑیاں ٹیڑھی ہو گئی ہیں۔
ریلوے کارکنان نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ اوورہیڈ لائنز کو سہارا دینے والے ستون ٹوٹ گئے اور اونچی کی گئی پٹڑیوں کے نیچے ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
توقع ہے کہ معائنے اور بحالی کے کام میں وقت لگے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
