شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹواری ہونا بھی بڑی مصیبت ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ویسے پٹواری ہونا بھی بڑی مصیبت ہے، ان طیاروں کو لینے کا فیصلہ آٹھ مہینے پہلے ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پہلے کا ہے لیکن عقل نہ ہو تو موجاں ہی موجاں۔
ویسے پٹواری ہونا بھی بڑی مصیبت ہے۔ ان طیاروں کو لینے کا فیصلہ آٹھ مہینے پہلے ہوا تھا۔ لیکن عقل نہ ہو تو موجاں ہی موجاں https://t.co/dfFnMOoiTG
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 11, 2022
خیال رہے کہ جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے 10 سی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ میں ہوئی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔
جے 10 سی فضاء سے زمین اور سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے۔
جے10سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
جے10 سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے جو کہ بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرسکتا ہے اورجے 10 لڑاکا طیاروں کو جےایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن بھی موجودہے۔
چینی ساختہ جے10 سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس کو کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے، اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے۔
جے 10 سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم ہے جبکہ بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
