Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشگوار پُرانی یادوں سے درد کی شدت میں کمی ممکن ہے

Now Reading:

خوشگوار پُرانی یادوں سے درد کی شدت میں کمی ممکن ہے

پرانی خوشگوار یادوں کو دوہرانے سے کسی دوا کے بنا تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے، چینی ماہرین کا دعویٰ۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت اور خوشگوار یادوں (ناسٹجلیا) سے درد کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے، چینی ماہرین سے اس کی وجہ بتاتے ہوا کہا کہ اچھی اور دلچسپ یادوں سے دماغ کے اندر درد کی سرگرمی کم ہوتی ہے کیونکہ اس سے دماغ پر مثبت اثر پڑتا ہے اور اس کا نظام متحرک ہونے لگتا ہے۔

جرنل آف نیورو سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں چینی ماہرین نے  دماغی سرگرمیوں کی اسکیننگ سے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

اس تحقیق میں چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماہرین نے کئی بالغ افراد کے دماغ کے فنکشنل ایف ایم آر آئی کیے اس تحقیق میں شامل ان افراد کو مثبت اور خوشگوار یادوں سے وابستہ تصاویر دکھائی گئیں اور اس دوران ماہرین نے دماغ میں درد کی ایک سرگرمی تھرمل اسٹیوملائی کو نوٹ کیا۔

چینی ماہرین نے کہا ہے کہ پرانی خوشگوار یادوں کو دوہرانے سے کسی دوا کے بنا تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

Advertisement

ان تصاویروں میں بچپن، اسکول کی عمر اور لڑکپن کی تصاویر مثلاً اس وقت کا مشہور کارٹون، مقبول کھیل، کوئی ٹافی وغیرہ دکھائی گئی، ساتھ ہی آج کے دور کی مشہور تصاویر بھی دکھائی گئیں اس پورے عمل کے دوران تمام رضا کاروں کے دماغ کا ایف ایم آر آئی سے جائزہ لیا جاتا رہا۔

First National Older Adults Mental Health Day: May 18, 2019 | Mental Health  Technology Transfer Center (MHTTC) Network

ماہرین کو معلوم ہوا کہ جب جب انہیں بچپن کی خوشگوار یادوں سے وابستہ تصاویر دکھائی گئیں تو ان کے دماغ میں درد کی شدت یا اس سے وابستہ مقام پر سرگرمی نظر آئی، اس تحقیق کے قریباً تمام شرکا نے جدید تصاویر کے مقابلے میں ماضی کی یاد سے جڑی تصاویر دیکھ کر درد میں کمی کا اعتراف کیا اور اپنے سکون کا اظہار بھی کیا، اس تحقیق میں پرانی یادوں کا سب سے مثبت اثر سامنے آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشگوار یادوں سے وابستہ کوئی تحریر، تصویر یا ویڈیو وغیرہ دیکھنے سے دماغ کے دو حصوں کی سرگرمی کم ہوتی ہے، جن میں لیفٹ لینگول جائرس اور پیرا ہیپوکیمپل جائرس شامل ہیں۔

یہ دونوں وہ مقام ہیں جو درد محسوس اور پروسیس کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پھر اسی مقام سے تکلیف کا احساس آگے تک بھیجا جاتا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ماضی کی مثبت یادوں کو دُہرا کر کسی دوا کے بغیر درد کم ممکن ہے۔

Advertisement

اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جب سر میں درد یا بھاری پن محسوس کریں تو خوشگوار یادوں کو ذہن میں تازہ کریں یا پھر اس سے وابستہ اشیا پر غور کریں تو بغیر دوا کے اس درد سے نجات مل جائے گی اور آپ درد کشا ادویات کے منفی اثرات سے بھی بچ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر