
‘مارو مجھے مارو’ سے شہرت حاصل کرنیوالے مومن ثاقب نے فلمی دنیا میں دبنگ انٹری دے دی۔
سوشل میڈیا کے مطابق سال 2019 میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلبرداشتہ ہوکر’مارو مجھے مارو’ کے ڈائیلاگ سے رات ورات شہرت کی بلندیو ں پتر پہنچنے والے پاکستانی شہری اور سابق برطانوی طالبعلم مومن ثاقب کی فلم کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ۔
دم مستم نامی اس فلم میں مومن ثاقب معاون اداکار کے طور پر جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ اس فلم میں بھولا کے کردار سے مشہورعمران اشرف بھی بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔
عمران اشرف کے مد مقابل ہیروئن کا کردار اداکارہ امر خان ادا کر رہی ہیں جبکہ وہ بطور فلم لکھاری بھی اس فلم کے ذریعے متعارف ہونے جا رہی ہیں۔
دم مستم کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کردیا ہے، جوکہ عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مومن ثاقب کی وجہ شہرت کیا ہے؟
2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی ہار سے دلبرداشتہ ہوکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومن کہا تھا کہ ‘ایک ہی پل میں جذبات بدل دیے، زندگی بدل دی، حالات بدل دیے، او بھائی مارو مجھے مارو’۔
مومن ثاقب کی یہ ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی اور اس پر اب تک میمز بنتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کو ایک سین فلمانے میں 20 دن کیوں لگے، حیرت انگیز انکشاف
یہ بھی پڑھیں: کچا بادام گانے سے سوشل میڈیا اسٹاربننے والے گلوکار کے حوالے سے افسوسناک خبر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News