Advertisement
Advertisement
Advertisement

’شاہرات پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک وارڈنز محکمہ کا حقیقی چہرہ ہیں‘

Now Reading:

’شاہرات پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک وارڈنز محکمہ کا حقیقی چہرہ ہیں‘
آئی جی پنجاب سردارعلی خان

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ شاہرات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکار محکمہ کا حقیقی چہرہ ہیں۔

راؤ سردار علی خان نے لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے پر ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکار کو شاباشی دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اور ٹریفک وارڈنز کی محنت اور کارکردگی کو بھی سراہا۔

راؤ سردار علی نے کہا کہ افسران کے ساتھ ساتھ تمام ٹریفک وارڈنز اور لیڈی اہلکاروں نے بھی احسن انداز میں فرائض سر انجام دئیے۔

آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کو بہترین کام کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شاہرات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکار محکمہ کا حقیقی چہرہ ہیں، بین الاقوامی سطح کے بڑے کرکٹ ایونٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا قابل ستائش ہے۔

راؤ سردار علی نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ  ٹریفک روانی برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت سر انجام دیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو اور پاک آسٹریلیا سیریز کے لاہور میں میچ کے لیے بھی جامع حکمت عملی کے تحت ٹریفک انتظامات کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر