Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

بلاول کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  بلاول کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون اول کے بارے میں بلاول کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں، یہ عدم اعتماد کی یقینی ناکامی کو دیکھتے ہوئے فرسٹریشن کا شکار ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں، بلاول کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کو خاتون اول کے بارے میں نازیبا گفتگو پر شرم آنی چاہیے، مراد سعید

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیاست میں شائستگی، تہذیب اور احترام کے اصولوں کے قائل ہیں، پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بیان حقائق سے منافی اور غلط بیانی پر مبنی ہے، پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اور 100 فیصد تقرر و تبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ یہ من گھڑت ریمارکس جمہوری، سماجی، تہذیبی اور اخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، انہوں نے اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر