
بیلجیم میں الیکٹرانک ڈانس میوزک فیسٹول ٹومارو لینڈ نے اپنے اس سال کے پہلے ڈیجیٹل پرفارمرکو نیلامی کے لیے نان فنجائے ایبل ٹوکن( این ایف ٹی) پرفروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
ٹومارولینڈ کی جانب سے پیش کیا گیا ڈیجیٹل اثاثہ ’ایپی ریو کلب‘ کا ایک ڈیجیٹل فن کار ہے جو کہ ’ بورڈ ایپی یاٹ کلب این ایف ٹی‘ کلیکشن میں سامنے آیا ہے۔
ایپی ریوکلب کے اس خصوصی این ایف ٹی کو خریداروں کو ایک یادگاری تحفے کے طور پر دیا جائے گا۔ اس فن پارے کے ڈیولپرز BAYC کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی کرپٹو کرنسی میں سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایتھریم یوکرین کوعطیہ کیے جائیں گے۔
’ایپی ریو کلب‘ٹومارو لینڈ کے الیکٹرانک ڈانس میلے میں پرفارم کرنے کے لیے بلاک چین پر بننے والا ڈیجیٹل آرٹسٹ ہے۔ یہ میوزک کی یونیورسل زبانوں اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا ایک بہترین امتزاج ہے۔
نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔
سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News