سوئی ناردرن گیس کمپنی میں عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس میں عالمی یومِ خواتین پر تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے تقریبمیں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ سے حضرت خدیجہ اور حضرت فاطمہ کا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں انتہائی اہم کردار تھا۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی دونوں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام سے پیش آتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوایا۔ ہماری خواتین ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے طور پر جو عظیم کردار نبھاتی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس میں خواتین کو کام کا سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ ہمیں بطور مرد، ماضی اور حال کی ان تمام خواتین کی جدوجہد کو سراہنا چاہیے،
عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات و تنوع کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی شرکت کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیے۔ صنفی مساوات اور تنوع اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کا حصہ ہیں اور ہمیں انہیں حقیقی طور پر یقینی بنانا چاہیے۔
واضح رہے، آج دنیا بھر میں عالمی یومِ خواتین بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
