
لیسکو کی جانب سے قصور سرکل میں صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس تناظر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی ہدایات پرتمام سرکلزمیں صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی سی ایم،ڈی ڈی ٹی، ایکسئینز،ایس ڈی اوز اور آروز نے شرکت کی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور نے ہدایات دیں کہ لائن لاسز میں کمی، ریکوری، ٹرانسفارمرز، ٹرالیوں کی دستیابی کے کاموں کو تیز تر کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور آن لائن موصول ہونے والی شکایات کو فی الفور حل کیا جائے۔اس کے علاوہ 4732نیو سنگل فیز میٹر انسٹال کئے گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے دوران14مقامات کو ہیزرڈ فری بھی کیا گیا۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور نے سیشن جج قصور کے ساتھ ملاقات میں قصور سرکل کے بڑھتے ہوئے کورٹ کیسز کے جلد از جلد فیصلے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ ڈی سی او قصور سے ملاقات میں کسان اتحاد کے موجودہ مسائل کو حل کرنے پر بات کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیرِ نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی کیا گیاجس میں تمام ڈویژنز کے فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن531 کنکشنز کی چیکنگ کی گئی جن میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے82,960 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے77 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس، لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News