Advertisement
Advertisement
Advertisement

وی چیٹ نے کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

وی چیٹ نے کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی
وی چیٹ نے کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی

دنیا بھرمیں کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تو کچھ ممالک میں کرپٹو کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

چین کا شمار بھی دنیا کے ان ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں کرپٹو پر نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

حکومتی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میسیجنگ ایپ وی چیٹ کے ڈیولپر ٹینسینٹ نے اپنی اپیلی کیشن پر این ایف ٹی کے پبلک اکاؤنٹس سے منسلک تمام لنکس کو بلاک کردیا ہے۔

ٹینسینٹ کے اس اقدام کا مقصد وی چیٹ کے ذریعے پرانے اور رسکی نان فنجائی ایبل ٹوکنز کی خرید و فروخت کا سدباب کرنا ہے۔

این ایف ٹی کو ابھی تک چین میں آفیشلی ڈیجیٹل اثاثے کے زمرے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

کمپنی کی جانب سے جن این ایف ٹی ٹریڈنگ پلیٹ فارمزپر وی چیٹ اکاؤنٹس تک رسائی پر پابندی عائد کی گئی ہے اس میں آرٹ میٹا، آئی باکس، ون میٹا اور دیگر بڑے نام شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چینی قوانین کے تحت کرپٹو کرنسی کی تجارت اور مائننگ پر سخت پابندی عائد ہے، تاہم این ایف ٹی کو حاصل قانونی حیثیت کے بارے میں ابہام موجود ہیں۔

نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔

سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر