Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، آصف زرداری

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، آصف زرداری
آصف زرداری

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی اور اس حوالے سے پرویز الہیٰ نے بہت دیر کردی۔ 

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی لوگوں کے رابطے جاری رہتے ہیں، موجودہ حالات میں مل کر ملک بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے بہت دیر کردی، وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جسے اپوزیشن نامزد کرے گی کیوں کہ نمبرز گیم ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا رویہ تبدیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، نہیں سمجھ پایا ق لیگ کا رویہ کیوں تبدیل ہوا، چوہدری صاحب نے رات مجھے مبارکباد دی اور صبح کچھ اور فیصلہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بھی ملک کو مشکل ترین حالات میں چھور کر گئے تھے، اقتدار میں آ کر پرویز مشرف کے چھوڑے مشکل حالات کو حل کیا تھا، تحریک عدم اعتماد کو اس مقام تک لانے میں کردار میرا نہیں بلاول کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم نے عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول کرکے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا

Advertisement

خیال رہے گزشتہ روز اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جس پر 7 دن کے اندر اندر ووٹنگ کروائی جائے گی جب کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں، عمران خان جھوٹا خط قوم کے سامنے لائے، جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پہلے سے زیادہ ہے، کوشش ہے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں، ملکی مسائل کا حل نکالنے کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے، ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کسی مطالبے پر انکار نہیں کیا، ملک اور کراچی کی بہتری کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ لانگ ٹرم تعلقات کیلئے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل ایک تاریخی دن تھا، متحدہ اپوزیشن نے کل تحریک عدم اعتماد پیش کیا، کل بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا، آج اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ، پاکستان کے عوام کے ساتھ اس مرحلے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن اسلم بھوتانی کو سیلوٹ کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر