وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دعا ہے عمران نیازی اپنے پیکج پر یوٹرن نہ لیں، آئی ایم ایف اور عوام کو خوش کرنے کیلئے چکر دیئے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ڈوبتی سیاست بچانے کے لئےقومی مفادات کو بلی چڑھایا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہوئی تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت ہر ماہ بیرون ملک سے ایک ارب ڈالر قرض لے رہی ہے، کمپنیوں کو ایل سی کھولنے میں ہچکچاہٹ سے تیل بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک کا بجلی میں 2روپے 90 پیسے اضافہ ریلیف واپس لینے کے مترادف ہے، بجٹ تک اضافہ نہ کرنے والے بجلی کی قیمت کیوں بڑھا رہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت کو نیب کا خاتمہ کرنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
