Advertisement
Advertisement
Advertisement

وکٹ کیپر سدرہ نواز کا شاندار کیچ، آئی سی سی کی بھی تعریف

Now Reading:

وکٹ کیپر سدرہ نواز کا شاندار کیچ، آئی سی سی کی بھی تعریف

نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی وومینز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کی وکٹ کیپر نے شاندار کیچ تھام کر دل جیت لئے۔

میگا ایونٹ کے اس اہم میچ میں قومی ٹیم ایک دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 6 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی، لیکن سدرہ کا کیچ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

آئی سی سی وومینز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کے شاندار کیچ پر آئی سی سی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔

https://fb.watch/bG-pTQRVgA/

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا اہم ترین میچ کھیلا گیا، جہاں قومی ٹیم فتح تو نہ حاصل کرسکی مگر قومی ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز نے دل جیت لئے۔

Advertisement

سدرہ نواز نے دانایا بیگ کی گیند پر برق رفتاری کے ساتھ پروٹیز بیٹر تیزمین برٹز کا شاندار کیچ تھاما تو گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے دل کھول کر ان کی اس کاوش کو سراہا۔

آئی سی سی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کے اس شاندار کیچ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل فیس بک اکاؤئٹ پر حیرت انگیز کیچ کی ویڈیو شیئر کی، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ ذرا اس دلیرانہ کیچ کو دیکھیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست سے دو چار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر