Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیلسی پر پابندی کے بعد رونالڈ آراؤجو کے لئے مشہور کلبز میں جنگ

Now Reading:

چیلسی پر پابندی کے بعد رونالڈ آراؤجو کے لئے مشہور کلبز میں جنگ

معروف ٹیم چیلسی فٹ بال کلب پر پابندی کے بعد سینٹر بیک کھلاڑی رونالڈ آراؤجو کے حصول کے لئے مشہور کلبز میں جنگ شروع ہو گئی ہے۔

بارسلونا کے سینٹر بیک رونالڈ آراؤجو نے رواں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، رونالڈ نے لالیگا کے 21 میچز میں بارسلونا کی جانب سے تین گول کئے تھے اور اپنے فارورڈز کو بہترین مواقع بھی فراہم کئے۔

رواں سیزن میں رونالڈ آراؤجو کا چیلسی فٹ بال کلب سے معاہدہ لگ بھگ طے تھا، مگر اب پابندی کے بعد کلب انتظامیہ اور خود رونالڈ بھی کشمکش کا شکار ہو چکے ہیں۔

اسپین اور یورپ کے مشہور و معروف فٹ بال کلبز بارسلونا اور مانچسٹر یونائیٹڈ رونالڈ آراؤجو کو کسی اور کی فلائٹ پکڑنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

بارسلونا اور مانچسٹر یونائیٹڈ جانتے ہیں کہ رونالڈ کی کارکردگی بتدریج بلندی کی جانب گامزن ہے، اور اگر آراؤجو کو مزید بہترین ماحول، سہولیات کے ساتھ پُرکشش معاہدے کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو پرفارمنس بوسٹ کر سکتی ہے۔

Advertisement

حالانکہ بلوگرانا اپنے کھلاڑی آراؤجو کو معاہدے میں توسیع کے لئے رضامند کر رہے ہیں، مگر آراؤجو کا انکار ان کے لئے اینٹ کی دیوار ثابت ہو رہا ہے۔

بلوگرانا کے ساتھ رونالڈ آراؤجو کے 1 ملین پونڈز سے بھی کم سالانہ اجرت نے اسے سب سے کم معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں کھڑا کر رکھا، جس کا رونالڈ کو بھی اندازہ ہے۔

باصلاحیت 23 سالہ رونالڈ کی خدمات سے کم معاوضے میں فائدہ اٹھانے والے بلوگرانا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنا بجٹ نہیں ہے کہ وہ رونالڈ کو مطمئن کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر