
زمین سے 1800 فٹ بلند ریسٹورنٹ کو دنیا کا بلند ترین ریسٹورنٹ ہونے کا اعزاز مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کا بلند ترین ریسٹورنٹ چین کے شہر شنگھائی میں قائم کیا گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ کئی ماہ پہلے کیا گیا تھا اور چند روز قبل اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
اس ریسٹورنٹ کا نام ہیونلی جِن ریستوران ہے جو کہ زمین سے 1800 فٹ بلند ہے اور یہ عمارت بادلوں سے بھی اوپر دکھائی دیتی ہے چین میں موجود یہ ریسٹورنٹ کو ایک سو بیسویں منزلوں پر مبنی ہے اس عمارت کو چین کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے اور یہ دنیا کی تیسری اونچی ترین بلڈنگ بھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر شنگھائی کے ایک وسیع حصے کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی مزیدار کھانوں سے بھی لُطف اُٹھایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 19 جون کو اس ریسٹورنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا تھا جس کے بعد اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا بلند ترین ریسٹورنٹ اعزاز ملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News