Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہیدذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی،راناشمیم کی تقرری کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

Now Reading:

شہیدذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی،راناشمیم کی تقرری کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ
رانا شمیم

شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی میں بہ طور وائس چانسلر رانا شمیم کی تقرری کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لا میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت یوئی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نا ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وکیل پروفیسر عمر فاروق نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت چیف جسٹس یا جج ریٹائڑمنٹ کے دو سال تک کوئی عہدہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سابق چیف جج رانا شمیم پچاس لاکھ روپے ماہانہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے۔

Advertisement

عمر فاروق وکیل درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ رانا شمیم کے حلف نامے سے پوری عدلیہ بدنام ہوئی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے چھ ماہ بعد ہی رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے یہ بھی مؤقف پیش کیا کہ سابق جج رانا شمیم اب تک 12 کروڑ روپے سے زائد کے فائدے لے چکے ہیں۔ رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا کر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر