Advertisement
Advertisement
Advertisement

“میرا جسم میری مرضی” کا نعرہ لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

Now Reading:

“میرا جسم میری مرضی” کا نعرہ لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

لاہور میں ایک شخص نے “میرا جسم میری مرضی” کا نعرہ لگانے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

یہ ہولناک واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں پیش آیا، جہاں اللہ دتہ نامی شخص نے حاملہ 28 سالہ میمونہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

بعد ازاں ملزم نے مقتولہ کی لاش کو جلا کر اسے حادثہ بتایا اور جرم چھپانے کی کوشش کی۔

تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

اللہ دتہ نے چار سال قبل مقتولہ سے شادی کی تھی اور ان کے چار بچے بھی ہیں، جبکہ ایک دنیا میں آنے والا تھا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا نعرہ لگاتی تھی جس سے وہ ناراض تھا اس لیے اس نے اسے قتل کردیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

Advertisement

خیال رہے کہ ہر سال، عورت مارچ کو مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اس تحریک کو اسلامی اصولوں اور خواتین کی شائستگی کی توہین کے طور پر دیکھتے ہیں۔

اس سال وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے وزیراعظم کو خط بھی لکھا تھا جس میں خواتین کے مارچ پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مارچ ‘اسلامی قوانین، سماجی روایات، شائستگی یا پردہ کی تضحیک ہے’۔

اس سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح، اسلام آباد اور لاہور دونوں میں عورت مارچ کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) سمیت مخالف دھڑوں کی طرف سے تشدد کی دھمکیوں کی وجہ سے جلد ہی روکنا پڑا، جس میں پچھلے سالوں کی طرح تشدد کی دھمکی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر