Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب اختر نے سلمان اور شاہ رُخ خان سے اُن کو ملانے پر کیا جواب دیا؟

Now Reading:

شعیب اختر نے سلمان اور شاہ رُخ خان سے اُن کو ملانے پر کیا جواب دیا؟

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بالی وڈ خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی شخصیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست آدمی ہیں۔

حال ہی میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھارتی کامیڈین تنمے بھٹ کے چیٹ شو ‘پاکستانیز آر سیویج‘ میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے کئی دلچسپ باتیں کیں۔

شعیب اختر نے چیٹ شو میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان کے ساتھ پیش آئے تنازع پر بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ہاں جی دعا پڑھتے ہیں، دعا شاہ رخ خان نے بھی کی تھی۔

اس شو میں شعیب اختر کے علاوہ اداکار گوپال دت اور  کامیڈین ذاکر خان بھی شریک تھے، ذاکر خان نے شعیب سے سوال کیا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ بہت کام کیا ہے اور آپ کا انداز سلمان خان سے بھی ملتا ہے اور ان کی طرح رہتے ہیں کیا آپ ان سے کبھی ملے ہیں؟

اس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ سلمان خان کے ہمراہ بہت وقت گزارا ہے، میں ان کی طرح نہیں، وہ بہت زبردست آدمی ہیں۔

Advertisement

کامیڈین ذاکر خان نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے کہا کہ آپ کی ایک ایسی بات جو سلمان اور شاہ رخ سے ملتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ تینوں پارٹی بہت دیر تک کرتے ہیں، اس پر شعیب نے فوری جواب دیا  کہ اس میں رنویر نمبر لے گیا ہے۔

شعیب اختر نے رنویر سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ پارٹی کے شیدائی ہیں اور وہ بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر