
دلہن کا بارات کے استقبال میں رقص، دلہاکی آنکھوں میں آنسو آگئے، ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بارات آنے پر خوشی سے رقص کرتی ہے جس کو دیکھ کر دلہا ایسا جذباتی ہو جاتا ہے کہ آنکھوں سے آنسوں آجاتے ہیں اور پھر ڈانس کرتی ہوئی دلہن اپنے دولہا کے گلے لگ کر رو پڑتی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’برائیڈل لہنگا ڈیزائن‘ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب دلہا بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچتا ہے تو دلہن خوبصورت رقص کے ساتھ اس کا استقبال کرتی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دلہن’میرے ہاتھ میں ہے جو مہندی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دلہا کی طرف جاتی ہے، ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنے دلہا سے گلے لگنے والی دلہن کی آنکھوں میں بھی آنسو ہوتے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ” اپنی زندگی کی محبت کے ساتھ شادی ہونے کی خوشی “۔
یاد رہےکہ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News