
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان امن کے سفیر ہیں، انہوں نے کبھی کسی ملک کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تمام ممالک کے ساتھ دوستی کی بات کرتے ہیں، انہوں نے روس، یوکرین تنازع پر بھی مذاکرات کی بات کی۔
شہباز گل نے کہا کہ یہ کہتےہیں باہر سے پیغام آئے تو سرجھکانا اور لیٹ جاناہے، عمران خان کے انکار پر کچھ سفارتکار شہبازشریف، مریم نوازسے ملے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اچانک بیرون ملک کے دورے کیے، انہوں نے خفیہ ملاقاتوں کے بعد کہا دسمبر میں حکومت گرادیں گے، دسمبرمیں کہا گیا لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قتل وغارت کیلئے فوجی اڈوں پر”ابسولوٹلی ناٹ” کہا، قوم کی خودداری کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، سارے معاملات 21 جون 2021 سے شروع ہوئے، بزدل ہوتا تو امریکا کو کہتا آئیں ملکر بات کرتے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی ومالی نقصان ہوا، ماضی کےحکمرانوں نے صرف جی حضوری سیکھی، تگڑے بیان پر تگڑے ممالک زندگی تنگ کردیتےہیں، تگڑے بیان کو سراہا جاتا ہے لیکن قربانی کیلئےکوئی تیارنہیں، فوجی اڈے دینے سے انکار کے بعد بہت سی چیزیں سامنےآئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پہلی بار کسی کو فوجی اڈے دینے سےانکارکیا، عالمی طاقتیں پاکستان کوعدم استحکام کاشکار کرنا چاہتی ہیں، زرداری، شہباز اور مولانا ماضی میں ایک دوسرے کےخلاف بیان دیتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News