
عالمی ٹینس کے اہم کھلاڑی رافیل ندال میکسیکو اوپن ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد ٹرافیوں کی سنچری سے صرف 9 ٹرافی پیچھے رہ گئے ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے میکسیکو اوپن کے ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر کے اپنے کیرئیر کی 91 ویں ٹرافی حاصل کی ہے۔
میکسیکو اوپن کے فائنل میں ہسپانوی ٹینس پلیئر رافیل ندال نے کیمرون نوریی کو 6۔4، 6۔4 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے چمپئین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
اس نتیجے کے ساتھ ہی ندال اکاپولکو میں منعقدہ ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کیرئیر کی 91 ویں ٹرافی کے اعزاز سے ہمکنار ہوئے ہیں۔
رافیل ندال نے رواں سال کے صرف دو ماہ میں تین ٹرافیاں اپنے نام کی ہیں، انہوں نے رواں سال جیت کا آغاز میلبورن سمر سیٹ ایونٹ سے کیا۔
رافیل ندال نے دوسرا ایونٹ سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کو جیت کر اپنے نام کیا یہ ان کے کیرئیر کا 21 واں گرینڈ سلم ٹائٹل تھا۔
جبکہ تیسرا اور آخری ایونٹ میکسیکو اوپن تھا۔
¡Vamos Rafa!🇪🇸
The best start of the season for @RafaelNadal 👏@AbiertoTelcel | #AMT2022
Advertisement— ATP Tour (@atptour) February 27, 2022
ہسپانوی اسٹار رافیل ندال نے سال 2022 کے ابتدائی تینوں ٹورنامنٹس اپنے نام کئے ہیں۔
تین ماہ بعد سال کا دوسرا گرینڈ سلم فرنچ اوپن منعقد کیا جائے گا، توقع ہے کہ ندال اپنی اس کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، اور اپنی ٹرافیوں کی سنچری اسی سال مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News