Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد، ڈی چوک پر جلسے لانگ مارچ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد، ڈی چوک پر جلسے لانگ مارچ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے تحریک عدم اعتماد اور ڈی چوک پر جلسے ،لانگ مارچ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ 

عدم اعتماد معاملہ پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت پیر کو مقرر کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کے روز کیس کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کے لیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہو نا چاہیے۔ عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم  کا خطرہ ہے۔ استدعا ہے کہ سپریم کورٹ تمام اسٹیلک ہولڈرز کو عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہونے کا حکم دیں۔

سپریم کورٹ بار نے درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ تمام ریاستی حکام کو آئینی حدود میں رہنے کا حکم دے۔  اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرنے کا حکم دے۔ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر