Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول کا لانگ مارچ ساہیوال پہنچ کر شارٹ مارچ ہوگیا، فرخ حبیب

Now Reading:

بلاول کا لانگ مارچ ساہیوال پہنچ کر شارٹ مارچ ہوگیا، فرخ حبیب
فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول کا لانگ مارچ ساہیوال پہنچ کر شارٹ مارچ ہوگیا ہے۔

 ڈیجیٹل میڈیا کے چیلنجز کے عنوان سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ یہ عمران خان کیخلاف اکٹھے ہیں ساری زندگی اکٹھے نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ  یہ آپس میں ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے رہے اور آج ساتھ بیٹھے ہیں،  بلاول کا لانگ مارچ ساہیوال پہنچ کر شارٹ مارچ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو چاہیئے کہ مینار پاکستان میں جلسہ کریں،  پاپڑ اور فالودے والے کو بچانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے پاس ثبوت موجود ہیں،  ڈیلی میل نے تمام ثبوت وہاں لگا دیئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ پورا ٹبر چور ہے۔

Advertisement

خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ  ریڈیو کے بعد پرنٹ میڈیا کی اپنی اہمیت ہے، سال دو ہزار کے بعد پرائیویٹ میڈیا میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ڈیجیٹل میڈیا معلومات کی فراہم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، ڈیجیٹل میڈیا پر پوری دنیا میں اربوں روپے کے اشتہارات چل رہے ہیں۔

 فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پہلے جو اشتہارات اخبار پر چھپتا تھا وہی ویب سائٹ پر چلتا تھا، لیکن اب اگر ڈیجیٹل کے لیے اشتہارات کے پیسے نہیں دئیے تو وہ ویب سائٹ پر نہیں چلتا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ  فیک نیوز سے ہماری قومی سلامتی متاثر ہوتی ہے، غیر ذمے دارانہ بیانات کو ہمارے دشمن ممالک استعمال کرتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مخالف  باہر سے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں لیکن کچھ کم عقل لوگ یہاں بیٹھ کر اس کا حصہ بن جاتے ہیں، پاکستان کا ہر شہری محب وطن شہری ہے لیکن بعض اوقات ہم غیر علمی میں یہ کام کر جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے قانون کو مظبوط کرنا ہے، تاکہ ذمے داروں کو سزائیں مل سکیں ، قانون کا مقصد پکڑ دھکڑ یا سزائیں دینا نہیں ہے، قانون کو دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا کرنا اصل مقصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر