
مراد راس نے کہا ہے کہ ہم پبلک ایجوکیشن سیکٹر کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میں موبائل ٹیبلٹ تقسیم کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، ڈی جی قائد اکیڈمی، سی ای او ایجوکیشن لاہور و دیگر نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ہیڈکوارٹرز لنک وحدت روڈ پر کیا گیا۔
مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام اے ای اوز کو ٹیبلٹ فراہم کیے جا رہے ہیں، اے ای اوز کو ٹیبلٹ کی فراہمی کی بدولت مستحکم معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر کی مدد سے اے ای اوز کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈیٹا کی ترسیلات میں آسانی ہو گی، اے ای اوز کے بعد صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں بھی موبائل ٹیبلٹ دیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ہم پبلک ایجوکیشن سیکٹر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، تمام منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے محکمہ تعلیم کی پوری ٹیم کو مل ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈیجٹائیزیشن کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صحیح فیصلے کرنے کے لئے صحیح ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔
مراد راس نے کہا کہ ماضی میں ڈیٹا کے بغیر پائلٹ پروجیکٹس کی صورت میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جاتا رہا ہے، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مسائل کا اندازہ ہے، بہت جلد حل کر دیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں اے ای اوز کی مکمل فورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News