
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو پنجاب کی عوام کیلئے فائدے مند بنارہے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 18واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال2021-22 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال2020-21 کے ریوائزڈ بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی ہیلپ لائن کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس کے دوران اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کرنے والے ڈونرز کی رجسٹری قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو صوبہ بھرمیں انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کامیابی کیلئے اعداد وشمار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے آگاہی سیمینار میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جائے گی، اسکی اصلاحات کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کا انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ کروایا جارہا ہے، پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدو فروخت میں ملوث عناصرکیلئے قانون سخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہد، ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹیشن پروفیسر ڈاکٹرفیصل ڈار، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹراسد اسلم خان اورمانیٹرنگ اتھارٹی کے مختلف ممبران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News