
حال ہی میں کی جانے والی ایک طویل تحقیق اور سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دلیہ، مکمل اناج اور دیگر ریشے دار غذاؤں سے ڈیمینشیا کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔
ڈیمینشیا ایک ایسا مرض ہے جس میں انسان کی یادداشت متاثر ہوتی ہے اور وہ اپنی سماجی زندگی سے محروم ہو جاتا ہے، اکثر ڈیمنشیا کا شکار افراد الزائیمر میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں جو مریض کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیتا ہے، ڈیمنشیا اس قدر خطرناک ثابت ہوتا ہے کہ اکثر یہ فالج کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ڈیمینشیا دنیا میں اموات کی ساتویں بڑی وجہ بھی ہے۔
اس خطرناک بیماری سے لوگوں کو بچانے کے پیشِ نظر جاپانی ایک سروے کیا جس کے بعد ماہرین نے بتایا کہ ریشے دار، فائبر کی وافر مقدار والی غذائیں کھانے سے مستقبل میں ڈیمنشیا جیسے مرض کے خطرات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
اس سروے کے نیوٹریشنل نیوروسائنس نامی جرنل میں 3700 افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 40 سے 64 برس تھیں۔ یہ سارے لوگ بہت تندرست تھے جن کا 1985 سے 1999 تک جائزہ لیا گیا، اس دوران 670 افراد معذور افراد ڈیمنشیا کے شکار ہوئے تھے، لیکن جنہوں نے دلیہ اور دیگر ریشے دار غذائیں کھائیں وہ ڈیمنشیا سے بہت حد تک محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ عالمی ڈیٹا کے تحت 2028 تک دنیا بھر میں ڈیمنشیا کے مریضوں کی تعداد میں مزید سوا کروڑ افراد کا اضافہ ہونے کا امکان ہے لیکن غذائی احتیاط سے مرض کی شدت اور عالمی بوجھ کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔
اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام عمر کے افراد خاص کر 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو روزانہ کی غذا میں ریشے (فائبر) سے بھرپور اشیا کا انتخاب کرنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News