
حسان خاور نے کہا ہےکہ کے میچ میں اپوزیشن پارٹیوں کیلئے بھی ایک سبق ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دینے پر میں ٹیم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
1/ آج کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دینے پر میں ٹیم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واقعی جو کھیل جانتے ہیں وہ ایسے ہی کھیلتے ہیں
Advertisementغور سے دیکھیں تو اس میچ میں پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کیلئے بھی ایک سبق ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 16, 2022
انہوں نے کہا کہ واقعی جو کھیل جانتے ہیں وہ ایسے ہی کھیلتے ہیں، غور سے دیکھیں تو اس میچ میں پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کیلئے بھی ایک سبق ہے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ میچ کے فائنل ڈے سے ایک روز پہلے تک مخالف ٹیم اسی غلط فہمی میں تھی کہ گیم ان کے کنٹرول میں ہے اور پھر آخری دن کا کھیل پورے پاکستان نے دیکھا۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پانسا پلٹ پرفارمنس سے کپتان نے میچ بدل ڈالا، کون ہنستا ہے کون روتا ہے فیصلہ میچ کے آخری لمحات میں ہوتا ہے۔
2/ میچ کے فائنل ڈے سے ایک روز پہلے تک مخالف ٹیم اسی غلط فہمی میں تھی کہ گیم ان کے کنٹرول میں ہے اور پھر آخری دن کا کھیل پورے پاکستان نے دیکھا۔
اپنی پانسا پلٹ پرفارمنس سے کپتان نے میچ بدل ڈالا۔ کون ہنستا ہے کون روتا ہے فیصلہ میچ کے آخری لمحات میں ہوتا ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 16, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News