Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر روڈ میپ طے پا گیا

Now Reading:

ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر روڈ میپ طے پا گیا
تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتماد

ایم کیو ایم اور (ق) لیگ نے اتفاق کیا ہے کہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کیا جائے گا۔ 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچا جہاں انہوں نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء چوہدری طارق بشیر چیمہ ، مونس الٰہی، ممبر قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک تھے جب کہ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، عامر خان اور اظہار الحسن شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک عدم اعتماد؛ جی ڈی اے نے وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

ملاقات کی اندرونی کہانی 

Advertisement

دوسری جانب (ق) لیگ اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق دونوں جماعتوں میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے روڈ میپ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ معاملات سبوتاز نہ ہو جائیں، اس لیے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کیا جائے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت یا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان پہلے کردیا تو او آئی سی کانفرنس متاثر ہو سکتی ہے۔

دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ حمایت کا اعلان عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل کیا جائے گا تاہم ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) نے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقین دلایا گیا ہے کہ جو وعدے کیے گئے ان کی پاسداری کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی سے ملاقات 

Advertisement

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات میں صوبائی سطح پرتمام معاملات پراتفاق ہوگیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم نے اپوزیشن کے ساتھ جانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک عدم اعتماد؛ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرلیے، ساتھ چلنے پر اتفاق

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی نے کی۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن سے روابط بارے مشاورت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر