Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیسن رائے نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا

Now Reading:

جیسن رائے نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا

انگلش ٹیم کے بیٹسمین جیسن رائے نے انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 میں شرکت کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔

انگلش بیٹر 31 سالہ جیسن رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے آئی پی ایل میں عدم شرکت کا کہا ہے۔

جیسن رائے آئی پی ایل سیزن 15 میں پہلی بار شرکت کرنے والی فرنچائز گجرات ٹائٹینز کا حصہ ہیں۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن رائے نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے میں کووڈ پابندیوں اور متعدد بائیو سیکیور ببلز کا حصہ رہا ہوں اب تھک گیا ہوں۔

جیسن رائے نے کہا کہ ان دو سالوں میں اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پایا، میں اب کچھ وقت اپنی فیملی کو دینا چاہتا ہوں۔

جیسن رائے نے مزید کہا کہ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ رہنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں گجرات ٹائٹینز کے مداحوں سے بھی معذرت کی۔

آئی پی ایل میں ان کی عدم شرکت پر ابھی تک ان کی فرنچائز کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ جیسن رائے کو گجرات ٹائٹینز نے جیسن رائے کو دو لاکھ 66 ہزار ڈالرز میں اپنی ٹیم کے لئے خریدا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر