
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر اجلاس بلالیا، سات دن کے اندر فیصلہ ہوجائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس بلا لیا گیا ہے، سات دن کے اندر اندر فیصلہ ہوجائے گا، تحریک عدم اعتماد میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ سات دن کے اندر اندر ہوگی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ یکم یا دو اپریل کو ہوسکتی ہے، تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر قومی اسمبلی کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلاؤں گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں کسی قسم کی آئینی خلاف ورزی نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News