سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہونے والے ‘کچّا بادام’ کے گلوکار بھوبن بدیاکر اب ایک اور گانا لے کر آئے ہیں جس کا نام ‘امر نوٹن گاری’ (میری نئی گاڑی) ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، بدیاکر کو لوگوں کے ایک گروپ میں کھڑے ہوکر نئے ٹریک پر گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا، “کچا بادام کاکو کا حادثے کے بعد نیا گانا۔”
Kacha Badam Kaku new song after his accident ‼️💥#BhubanBadyakar#KachaBadam#BadamKaku pic.twitter.com/BOaAJhLRAq
Advertisement— I Love Siliguri (@ILoveSiliguri) March 5, 2022
بھوبن بدیاکر حال ہی میں ایک کار حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور انہیں مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے ایک اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔
مبینہ طور پر حادثہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی نئی کار چلانا سیکھ رہے تھے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ “میں نے ایک استعمال شدہ کار خریدی اور اسے چلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ایک حادثہ پیش آیا۔ میں زخمی تھا لیکن اب میں ٹھیک ہوں۔ اس لیے، میں نے اپنی نئی کار کے لیے ایک نیا گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
بھوبن بدیاکر گانا ‘کچا بادام’ وائرل ہونے کے بعد راتوں رات انٹرنیٹ سنسیشن بن گئے ہیں۔
انسٹاگرام پر تقریباً ہر دوسری ویڈیو کے پس منظر میں یہ گانا بج رہا ہے۔
بدیاکر نے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے یہ گانا ترتیب دیا تھا جب وہ بیر بھوم ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مونگ پھلی بیچتے تھے۔
ان کے گانے کو بعد میں ریمکس کر کے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا جسے 50 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
