
اکثر اداکار اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں، تاہم کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کونسی ادکارہ کی پچپن کی تصویر ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی ان کی معصومیت بھری تصویر کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
حال ہی میں اپنے سب سے بہترین دوست اور ساتھی اداکار سدارتھ شکلا کو کھو دینے والی معروف اداکارہ شہناز گل تصویر کے کیپشن میں لکھا ’جب سب کچھ بہت شاندار تھا اور زندگی بھی آسان تھی‘۔
When everything was so wonderful .and life was so simple !! pic.twitter.com/9TJ9b54ANm
Advertisement— Shehnaaz Gill (@ishehnaaz_gill) March 3, 2022
گلوکارہ و اداکارہ کی اس تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں ایک مداح کا کہنا تھا کہ میری بیٹی جب چھوٹی تھی تو اس کی صورت بالکل آپ سے ملتی تھی۔
یاد رہے کہ شہناز گل نے اپنے بچپن کی یہ تصویر ٹوئٹر پر شئیر کی ہے اور اس سے کچھ روز قبل انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ بھی ایک تصویر شئیر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News