Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان کا فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کے بعد انڈسٹری چھوڑنےکا فیصلہ

Now Reading:

عامر خان کا فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کے بعد انڈسٹری چھوڑنےکا فیصلہ
عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ بالآخراداکار نے اس کی وضاحت کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارعامرخان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کی ریلیز سے پہلے ہی فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، لیکن انہوں نے اپنے فیصلے کا اعلان نہیں کیا کیونکہ ان کے خیال میں لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل لوگ اسے ‘مارکیٹنگ اسکیم’ کہہ سکتے ہیں۔

عامر خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنا کیریئر بنانے کے چکر اپنے خاندان اور بچوں کو وہ وقت نہیں دیا جو انہیں دینا چاہئے تھا۔

مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بچپن میں اس وقت نظر انداز کیا جب ایرا اور جنید کو ان کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے وہ راک اسٹار کون ہیں؟ جو بھارتی اداکار عامر خان کے رشتہ دار ہیں

Advertisement

سپراسٹار نے کہا انہیں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس بات کا اندازہ ہوا کہ انہوں نے اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ کتنا غلط کیا اور یہ احساس ہونے کے بعد انہیں اپنے آپ اور اور سینما پربے حد غصہ آیا کیونکہ انہیں لگا کہ سینما نے ہی انہیں ان کے بچوں اور فیملی سے دور کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Aamir Khan (@amirkhanactor_)

Advertisement

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کی سابقہ اہلیہ و فلم پروڈیوسر کرن راؤ تھیں، جنہوں نے انہیں سمجھایا کہ ان کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

اداکار نے کہا کہ ان کے اس فیصلے کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا اور ان کے بچوں نے بھی انہیں بتایا کہ ان کا فیصلہ غلط تھا اور ان سے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں توازن تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کو زندگی کا بہترین تحفہ کس سابقہ اہلیہ نے دیا؟ سپراسٹار نے بتادیا

عامر خان نے مذاق میں کہا کہ ان کے بچوں نے انہیں بتایا کہ تین مہینوں میں انہوں نے ان کے ساتھ جتنا وقت گزارا وہ گزشتہ 30 سالوں سے زیادہ تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گھر والوں کو بتا دیا تھا کہ میں اب سے کوئی فلم نہیں کروں گا، نہ میں اداکاری کروں گا اور نہ ہی کوئی فلم پروڈیوس کروں گا، میں یہ سب نہیں کرنا چاہتا۔ میں صرف آپ سب کے ساتھ اپنا وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Aamir Khan (@amirkhanactor_)

اداکار نے کہا کہ تب میں نے سوچا کہ میں لوگوں کو بتا دوں کہ میں اب فلموں میں کام نہیں کروں گا، پھر میں نے کہا کہ اگر میں لوگوں کو بتاؤں تو وہ کہیں گے، یہ ان کی مارکیٹنگ اسکیم ہے کیونکہ ان کی فلم “لال سنگھ چڈھا” ریلیز ہونے والی ہے، وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تو میں نے سوچا کہ یہ نہ کہنا ہی بہتر ہے، ویسے بھی میری فلم تین چار سال بعد آتی ہے، لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کسی کو احساس نہیں ہوگا کہ میں اگلے تین یا چار سال تک کچھ کر رہا ہوں، تب تک میں انڈسٹری چھوڑ دوں گا اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر