
امریکی شہری نے اپنے معمول کے کام کے دوران ایک انوکھا جاندار دریافت کیا جو خود سائنسدانوں کے نزدیک ایک عجیب وغریب اور نادر واقعہ ہے۔ یہ ایک ٹڈا ہے جس کا رنگ گلابی ہے۔
33 سالہ ڈِرک پارکر مشرقی ٹیکساس میں رہتے ہیں اور پانی کی لائنوں کے ماحولیاتی سپروائزر بھی ہیں۔ ایک روز اپنے معمول کے کام کے دوران ان کی نظر گھاس میں موجود ایک گلابی کیڑے پر پڑی جسے وہ سمجھ نہ سکے۔ قریب جاکر معلوم ہوا ہے کہ گلابی ٹڈا ہے جسے دیکھ کر حیرت ہوئی۔
اس کے بعد ان کی حیرت مزید بڑھی جب ماہرین نے بتایا کہ یہ ایک نایاب دریافت ہے۔ ڈرک نے فوری طور پر اس کی چندتصاویرلیں اور گوگل پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ ایک خاص کیفیت کا شکار کیڑا ہے جسے ارائتھرزم کہتےہیں جس میں حشرات کا رنگ عین اسی طرح گلابی ہوجاتا ہے جس پر پگمنٹ کی کمی سے بعض جاندار دودھ کی طرح سفید ہوجاتے ہیں۔
لیکن اپنی بدلی ہوئی شوخ گلابی رنگت کی وجہ سے یہ آسانی سے کسی کا نوالہ بن سکتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرک نے اسے فوری طور پر اٹھالیا اور اپنا پالتو دوست بنالیا ہے۔ دوسری مرتبہ اسے ڈھونڈنے میں 10 منٹ لگے لیکن وہ مسرور ہیں کہ یہ ٹڈا دوسری مرتبہ انہیں زندہ حالت میں مل گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News