Advertisement
Advertisement
Advertisement

نودریافت کیڑے کو گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نام دیدیا گیا

Now Reading:

نودریافت کیڑے کو گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نام دیدیا گیا

کھن کھجورے سے چھوٹے لیکن بہت سی ٹانگوں والے ایک نئے کیڑے (ملی پیڈ) کا نام مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے نام پر رکھا گیا ہے۔

یہ کیڑا امریکا کی مشہور اپالاچیئن پہاڑیوں سے دریافت ہوا ہے جو دیکھنے میں کیٹرپلر جیسا ہے اور اس کی دھاگے نما ٹانگیں کچھ خمیدہ ہیں۔ اب اس کا حیاتیاتی نام “ناناریا سوئٹائی” رکھا گیا ہے جس کا نام ٹیلرسوئفٹ کے نام سوئفٹائی پر ہے۔ یہ بہترین ڈی کمپوزر ہے جو گھاس پھوس اور سوکھے پتوں کو ٹھکانے لگاتا ہے اور زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتا ہے۔

            یہ گھنے سبزے والے جنگلات کے فرش پر رہتا ہے اور بہت کم باہر نکلتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سائنسدانوں کی نظروں سے اوجھل رہا اور صرف پتے کھانے باہرآتا ہے اور دوبارہ مٹی کے اندر جا چھپتا ہے۔ امریکی ادارے ورجنینیا ٹیک کے تین ماہرین نے اسے خاک چھاننے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی نسل کے درجنوں بہن بھائی اور ہیں لیکن اب تک اس نئی قسم سے ماہرین واقف نہ تھے۔

اس تحقیق کی روداد زو کیز نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ امریکی سائنس فاونڈیشن کے مالی اشتراک سے اس کی تلاش 17 امریکی ریاستوں میں شروع ہوئی اور ایک سال بعد ماہرین نے اس کی شکل دیکھی ہے۔ سب سے پہلے اس کا ڈی این اے نکالا گیا اور اس کا دیگر انواع کے ڈیٹا بیس سے موازنہ کیا گیا ہے۔

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس پورے تحقیقی سفر میں سائنسدانوں نے چھوٹے بڑے 1800 کیڑے جمع کئے ہیں جن پر غور جاری ہے۔ توقع ہے کہ اس سے بھی نئی انواع اور دریافتیں سامنے آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر