Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروباری طبقہ اس شہر کا سب سے اہم طبقہ ہے، وسیم اختر

Now Reading:

کاروباری طبقہ اس شہر کا سب سے اہم طبقہ ہے، وسیم اختر

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ اس شہر کا سب سے اہم طبقہ ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء وسیم اختر نے کراچی میں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے افطار ڈنر کے موقع پر تاجر رہنماؤں سے گفتگو بہت ضروری ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کا ساتھ ضرور دیا لیکن اپنے عوام کے مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا، ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ صرف اس لئے دیا کہ جمہوریت کا نقصان نہ ہو۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کا کہنا تھا کہ صرف سات سیٹوں سے ہم آپکو اقتدار میں لائے تھے، ایم کیو ایم اگر آپکا ساتھ دیتی بھی تو آپکے اپنے لوگ ساتھ چھوڑ چکے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بھی بحیثیت سیاسی جماعت اپنا فیصلہ لینا تھا،8 مارچ کو عدم اعتماد پیش ہوتی ہے جبکہ 9 مارچ کو سابق وزیر اعظم بہادرآباد مرکز میں تھے اور انہوں نے کبھی کسی سازش کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس شہر کا سب سے اہم طبقہ ہے، موجودہ سیاسی صورتحال پر آپکو ہمیشہ رابطے میں رکھنا ایم کیو ایم کی اولین ترجیح ہے۔

وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ آپ اقتدار میں ہماری 14 سیٹیں چوری کرنے کے بعد آئے تھے، ہم ملک اور جمہوریت کی خاطر ساتھ چلتے رہے

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آپکے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر اور آپ نے خود آئین توڑا، ہم پیشہ وارانہ سیاست دان نہیں ہیں نہ موروثی سیاست پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ہم نے جب اپوزیشن سے بات چیت کی تو اپنے مسائل سامنے رکھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں نے ایم کیو ایم کے موقف کی نہ صرف تائید کی بلکہ اس پر دستخط بھی کئے, ایم کیو ایم پاکستان سمجھتی ہے کہ اس نے بہت کچھ گزشتہ چند ماہ میں حاصل کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے بغیر معاملات حل نہیں ہوں گے اور  جب تک مقامی حکومت طاقتور نہیں ہوگی جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی جبکہ جب تک ملک میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی نہیں ہوگی ترقی نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر