Advertisement
Advertisement
Advertisement

الٹرا پراسیس فوڈ کا استعمال آپ کیلئے نقصاندہ ہوسکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

الٹرا پراسیس فوڈ کا استعمال آپ کیلئے نقصاندہ ہوسکتا ہے، تحقیق

اس دور جدید میں  جب ہر چیز اب ٹیکنالوجی پر مبنی ہوچکی ہے تو اب کھانوں میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی جانے والی تمام غذاؤں کو الٹرا پراسیس فوڈ  کہا جاتا ہے ۔

الٹرا پراسیس فوڈ میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا اور بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

الٹرا پراسیس فوڈ پر حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ  ان غذاؤں کا استعمال امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا ہے کہ جتنی زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال ہوگا جان لیوا امراض کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا تھا کہ شواہد الٹرا پراسیس غذاؤں اور جان لیوا دائمی امراض کے درمیان تعلق کو ثابت کرتے ہیں۔

تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ نقصان دہ غذا دل کی شریانوں کی صحت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق یونان میں ہاروکوپیو یونیورسٹی  میں کی گئی جس میں الٹرا پراسیس غذاؤں اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال 10 سال تک کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر