
اگرآپ اپنے ڈرائینگ روم میں خوبصورت فریم والی پینٹنگ لگانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی اس میں ٹی وی نشریات دیکھنا چاہتے ہیں تو سام سنگ کا غیرروایتی فریم ٹی وی ، آپ کی دونوں خواہشیں پوری کرسکتا ہے۔
صرف چند روز قبل ہی سام سنگ نے اس کا اعلان کیا تھا لیکن اب یہ ایمیزون کی ذیلی ویب سائٹ ووٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس پر 200 ڈالر کی چھوٹ بھی ہے یعنی اب صرف 799 ڈالر میں پینٹنگ نما ٹی وی خریدا جاسکتا ہے۔ 43 انچ کا یہ ٹی وی کچھ اس طرح ڈیزاین کیا گیا ہے کہ یہ فریم والی خوبصورت تصویر دکھائی دیتا ہے۔
سام سنگ نے کہا ہے کہ یہ اختراع اس نے آرٹ اور مصوری سے ہی لی اور ان ٹی وی سیٹ میں بطورِ خاص کیو ایل ای ڈی نصب کرائی گئی ہے۔ یعنی اب اس ٹی وی کو مصوری کا ایک ڈیکوریشن پیس بھی کہا جاسکتا ہے جو آرٹ اور ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج بھی ہے۔
اگرڈسپلے کا ذکر کیا جائے تو یہ فورکے ڈسپلے دکھاتا ہے جس میں عکس و آہنگ حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتے ہیں۔ ایچ ڈی آری ٹیکنالوجی کی بدولت ویڈیو کا ہر منظر گہرا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن معیاری ڈسپلے کے برخلاف اسکرین ریفریشنگ ریٹ بہت کم ہے یعنی 60 ہرٹز کے لگ بھگ ہے۔
سام سنگ نے 2021 میں اسی نوعیت کا پلا فریم ٹی وی ٹائزن او ایس کے ساتھ پیش کیا تھا اور کیو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی ویسی ہی استعمال کی گئی ہے۔ اس میں سام سنگ، گوگل اور ایمیزوں اسسٹنٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فی الحال سام سنگ نے صرف 2000 ٹی وی سیٹ ہی فروخت کےلیے پیش کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News