Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیتابھ بچن نے گووندا کو ‘تھپڑ’ جڑنے کی دھمکی کیوں دی؟

Now Reading:

امیتابھ بچن نے گووندا کو ‘تھپڑ’ جڑنے کی دھمکی کیوں دی؟

بھارتی معروف اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے انہیں دورانِ شوٹنگ تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں میڈیا پر بالی وُڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن اور کامیڈین اداکار گووند اُرن اہوجا المعروف گووندا کے ماضی کا ایک یادگار قصہ موضوعِ بحث ہے۔

گووندا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اکتوبر 1998 ریلیز ہونے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں ایک گانے کی عکسبندی کے دوران امیتابھ بچن میرے پاس آئے اور  دھمکی دی کہ اگر یہ فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو وہ انہیں تھپڑ ماریں گے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں امیتابھ بچن کی اس دھمکی سے حقیقتاً ڈر گیا تھا اور میں نے اسی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کر دی تھی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دراصل گووندا فلم میں اس نوعیت کے کسی گانے کے حق میں نہیں تھے، گووندا کا کہنا تھا کہ اس طرح کا سین لوگوں کو پسند نہیں آئے گا جس کی وجہ سے شوٹنگ میں بھی تاخیر ہوئی۔

Advertisement

دوران انٹرویو گووندا نے بتایا کہ ہدایتکار ڈیوڈ دھون ان کے پاس آئے اور  پوچھا کہ آپ کو اتنا یقین کیوں ہے کہ یہ گانا نہیں چلے گا۔

اس وقت گووندا نے جواب دیا کہ امیت جی نے مجھے تھپڑ مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ یہ گانا صحیح نہیں ہے۔

سپر اسٹار نے مزید بتایا کہ بعد میں ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا جب تک فلم کے لیے کوئی اچھا گانا نہیں مل جاتا وہ شوٹنگ نہیں کریں گے۔

گووندا کے اس انٹرویو کے بھارتی میڈیا پر بہت چرچے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی گووندا کا یہ انٹرویو وائرل ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر