جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آٹا رمضان کے بعد بیس روپے فی کلو مہنگا ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی نیشنل سیکیورٹی سے اہم ہے، اس لئے شہبازشریف سب سے پہلے اس پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی اور ڈیزل نہیں ہے، گندم اور آئل کی امپورٹ رک گئی ہے، پارٹیاں نظریہ بدلتی نہیں، حکومت ناجائز ہے، مینڈیٹ چوری کرکے آئی ہے، آئیں اپنا نیا مینڈیٹ لے کر آئیں، قوم سمجھتی ہے ہم آزاد نہیں ہیں۔
جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نئے مینڈیٹ کی اشد ضرورت ہے، غلام ترقی نہیں کرتے، پینتیس ڈالرروس کی تیل کے لئے آفر تھی، گندم اور تیل تیس فیصد رعایت دے رہا تھا، ن لیگ میں طاقت نہیں وہ ڈیڑھ سال اقتدار میں رہ سکیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ کیبنٹ میں خورشید شاہ، بلاول زرداری اور نیب زدہ گیارہ لوگ تحت پر بیٹھے ہیں وہ ٹوٹ رہا ہے، جتنی الیکشن میں تاخیر ہوگی اتنے مسائل پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت گرائیں گے، احتجاج کا بھی راستہ اپنائیں گے، ہم پر امن احتجاج کریں گے، مہنگائی کم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے ہیں لیکن چیزیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہیں۔
جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کے آتے ہی پانچ ارب ڈالر کے ریزرو کم ہوگئے ہیں، سات کروڑ لوگ کام کرتے ہیں بارہ لاکھ لوگوں کو پی ٹی آئی نے نوکریاں دیں، آج مڈل کلاس بیالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل اور ٹیکس کولیکشن بڑھ رہی تھی، حکومت آتے ہی مہنگائی سولہ فیصد بڑھ گئی ہے، جب تیل کی قیمتیں بڑھائیں گے تو مہنگائی پر بہت اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹا اب سستا ہے رمضان کے بعد بیس روپے کلو مہنگا ہوگا، گھی تیس روپے کلو بجلی پانچ روپے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
