وفاقی کابینہ کی تشکیل مزید ایک روز کی تاخیر کا شکار
حکومت کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ پر عدالتی فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی کیے جانے کا خدشہ ہے جس کی پیشنظر متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قانونی ٹیم کی مشاورت سے مختلف ممکنات پر لائحہ عمل طے کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے عدالتی فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی کے خدشات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، افسران اور عملے کو خبردار کردیا ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن نے سیکریٹری، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کو کہا ہے عدالتی فیصلے کا احترام کریں۔
اپوزیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق عمل کریں، کل اسمبلی اجلاس میں گڑبڑ توہین عدالت ہوگی۔
اپوزیشن نے قومی اسمبلی حکام کو کہا کہ عدالتی فیصلے میں رخنہ اندازی کرنے والے آئین و قانون کے مجرم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
