
نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں پر دوبارہ کارروائی کی رولنگ دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان میرے سامنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دوبارہ اپنے استعفے پیش کریں جن پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے استعفوں کی منظوری کالعدم قرار دے دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قاسم سوری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔
بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/Yt1NASuUwp
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 14, 2022
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لئے ہیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News