Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوائن بیس نےترکی کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کو خرید لیا

Now Reading:

کوائن بیس نےترکی کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کو خرید لیا
کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے اٹلی میں قانونی جنگ جیت لی

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک کوائن بیس نے اپنے آپریشنز کا دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے ترکی کے ممتاز کرپٹوایکسچینج کوخرید لیا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ میں شایع ہونے والی خبرکے مطابق امریکی کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے ترکی کے بی ٹی سی ترک کو3 ارب 20 کروڑڈالرمیں خرید لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوائن بیس کی بٹ کوائن پر پابندیاں مزید سخت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوائن بیس دنیا بھرخصوصاً ترقی پذیرممالک میں اپنے آپریشنزاورکاروبارمیں توسیع کررہا ہے اورترکی کے اس کرپٹوایکسچینج کی خریداری بھی اسی تناظرمیں کی گئی ہے۔

بی ٹی سی ترک ایکسچینج کا قیام 2013 میں عمل میں آیا تھا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کرپٹوایکسچینج 850 ملازمین کے ساتھ 45 لاکھ سے زائد صارفین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement

اخبارمیں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال بی ٹی سی ترک نے 116 ارب ڈالرکے مساوی کرپٹوکرنسی کی لین دین کی تھی۔

مزید پڑھیں: امریکا کے سب سے پرانے بینک کا بٹ کوائن وصول کرنے کا اعلان

کوائن بیس کی جانب سے اس خریداری کا مقصد ترکی میں کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہے۔

صارفین اورمارکیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی جرمن ویب سائٹ ’اسٹیٹسٹا‘ کے مطابق ترکی کے شہریوں کی جانب سے ڈیجٹل اثاثے خریدنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اوراس درجے میں بین الاقوامی رینکنگ میں اس کا نمبرپانچواں ہے۔

ترکی میں کرپٹوکرنسی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے دنیا کے مشہوراوربڑے ایکسچنجزبائنینس، او کے ایکس اوربائے بائٹ پہلے ہی ترکی میں اپنے آپریشنزشروع کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کوائن بیس کی جانب سے کسی دوسرے ایکسچینج کوخریدنے کی یہ پہلی کاوش نہیں ہے۔

Advertisement

گزشتہ ماہ بھی یہ خبربھی سامنے آئی تھی کہ کوائن بیس نے لاطینی امریکا میں اپنے کاروبارکوفروغ دینے کے لیے مرسیڈوبٹ کوائن کے ذیلی ایکسچینج 2TM کوخرید لیا ہے۔

اسی ماہ کے آغاز میں کوائن بیس نے بھارت میں اپنی سروسز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ کوائن بیس کے شریک بانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسربرائن آرم اسٹرونگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج نے بھارت کے کرپٹواورویب 3 اسٹارٹ اپس میں 150 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر