
گاڑیاں بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائے موٹرنے بھی ڈیجیٹل اثاثے تخلیق کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کارسازکمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہنڈائے نے’ میٹا موبیلیٹٰی‘ کے نام سے نان فنجائی ایبل ٹوکن یونیورس کے تصورپرمختصرفلم جاری کردی ہے۔
ہنڈائے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمیونٹی بیسڈ این ایف ٹی بنانے کا مقصد برانڈ میں بہتری اورصارفین کے تجربے کوبہتربنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویزا سروس نے این ایف ٹی تربیتی پروگرام متعارف کردیا
نان فنجائی ایبل ٹوکنز کے لیے جنوبی کوریائی کمپنی نے میٹا کونگزاین ایف ٹی کے ساتھ اشتراک کیا ہےجس سے ڈیجیٹل اثاثوں کوڈیولپ کرنے میں مدد ملے گی۔
This is not about a gorilla in a robe with goggles. It’s about a new level of connecting ideas.
Get ready for the Metamobility universe and meet Hyundai ✕ Meta Kongz.Don’t miss any news, follow 👉@Hyundai_NFT! #Hyundai #NFT #HyundaiNFT pic.twitter.com/92uLcqfT4m
— Hyundai Worldwide (@Hyundai_Global) April 17, 2022
ہونڈائے این ایف ٹی مارکیٹ میں داخل ہونے والا پہلا کارسازادارہ بن گیا ہے جس کی ڈیڈیکیٹڈ ویب سائٹ کے ساتھ اپنی این ایف ٹی کمیونٹی ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین نے دنیا کا پہلا این ایف ٹی جنگی میوزیم قائم کردیا
اعلامیے کے مطابق کمپنی اس ویب سائٹ کوآئندہ ماہ کھولے گی، جب کہ ٹوئٹراورڈسکورڈ پرچینلزپہلے ہی لائیوہوچکے ہیں۔
ہنڈائے کی جانب سے جاری ہونے والے ’میٹا موبیلیٹی یونیورس‘ میں ایک مقبول این ایف ٹی گوریلا کردارکوپیش کیا گیا ہے جو کہ بصری شکل میں بتارہا ہے کہ کیسے حرکت پذیری کے حل ( موبیلیٹی سلوشنز) کووقت اورخلا پربرتری حاصل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ڈیجیٹل اثاثوں کی مہنگے داموں نیلامی نے انفرادی اورکاروباری طبقے کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
رواں ماہ ہی امریکا کی مشہورکافی چین اسٹاربکس نے بھی کرپٹواثاثوں کی مقبولیت سے متاثرہوکراین ایف ٹی مارکیٹ میں داخلے کا اعلان کیا تھا۔
جب کہ چند ماہ قبل امریکی سپراسٹورچین وال مارٹ نے بھی اپنی کرپٹوکرنسی اورنان فنجائی ایبل ٹوکنزبنانے کا اعلان کیا تھا۔
اسٹاربکس کے بانی اورسی ای اوہوورڈ کااس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم کمپنی کے مستقبل کواین ایف ٹی اورکرپٹوکے ساتھ مربوط کرنے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرنے پرکام کررہے ہیں۔
نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھرسی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔
سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبراسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News