شیخ رشید
پی ٹی آئی کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/lLcjYyupqh
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2022
اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایمپورٹیڈ حکومت کی جانب سے فرار کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے جس کا آغاز ای سی ایل سے ڈیرھ سو ملزمان کا نام نکال کر کیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمپورٹیڈ حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے کیونکہ یہ بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اس وجہ سے جلد ہی اس ایمپورٹیڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے پیغام میں واضھ کیا تھا کہ ملک کے حالات مشکل ہوتے جارہے ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی جیل کی ساخوں کے پیچھے ہونا تھا وہ لوگ اب اقتدار میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
