Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہناز گِل کا سلمان خان سے تعلق کے بارے میں اہم انکشاف

Now Reading:

شہناز گِل کا سلمان خان سے تعلق کے بارے میں اہم انکشاف

خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل بگ باس 13 سے لائم لائٹ میں آئیں، اپنے دلکش انداز سے انہوں نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا، یہاں تک کہ سلمان خان بھی ان کے مداح بن گئے۔

حال ہی میں انہیں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ جہاں سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت بولی وڈ کے کئی مشہور ستارے شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ نے شہناز کا ذاتی خیال رکھا۔

اب اداکارہ نے ایک ٹاک شو میں آکر سلمان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران شہناز نے کہا کہ وہ سلمان کے اعتماد اور چمک سے متاثر ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب کوئی آپ کی تعریف کرتا ہے تو وہ آپ کی پسندیدہ فہرست میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سلمان صاحب کو زیادہ پسند نہیں کرتی، مطلب وہ پراعتماد ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ کس سے کیا بات کرنی ہے، اور وہ حالات کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتے ہیں۔

شہناز گل سلمان خان سے شرمندہ

شہناز نے ‘دبنگ’ اسٹار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان سے ذاتی طور پر کبھی نہیں ملی ہیں۔ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر وقت گزارا ہوگا۔ لیکن میں ذاتی طور پر کبھی نہیں ملی۔ بس چلی میں مل گئی ہوں گی اور وہاں بھی میں ان کے سامنے شرما گئی۔ میرے پاس اس کا نمبر بھی نہیں ہے۔

شہناز گل شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح

شہناز گل نے مزید کہا کہ سلمان ان کے لیے کبھی بھی ’سلمان خان‘ نہیں بنیں گے۔ میرے منہ سے سلمان خان کبھی نہیں نکلے گا۔ ہمیشہ سر ہی نکلے گا۔

Advertisement

وہیں جب شہناز سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ کبھی بھی خود کو سر نہیں کہلوانا چاہتے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں پنجاب میں رہتی تھی۔ میں اپنی ہی دنیا میں رہتی تھی۔ لیکن، جب میں اس بڑی دنیا میں آئی۔ میں نے سوچا، شاہ رخ خان سے ہر کوئی اتنا پیار کرتا ہے، میں کیوں نہ پیار کروں؟ میں نے ان کی فلمیں دیکھیں اور میں مداح بن گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر