
ہمارے گھر کے کچن میں سنگل سنک ہوتے ہیں جن میں ایک وقت میں تھوڑے ہی برتن رکھے اور دھوئے جاسکتے ہیں لیکن جرمنی اور دیگر کئی ممالک میں ڈبل سنک ہوتے ہیں۔
آئرلینڈ، جرمنی، اٹلی، ترکی اور چائنہ میں ڈبل سنک لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ایک سنک میں سارے وہ برتن رکھے جاتے ہیں جو گندے ہوتے ہیں اور دوسرے سنک میں ان برتنوں کو دھو دھو کر رکھا جاتا ہے تاکہ سارا پانی خشک ہو جائے اور کم وقت میں برتن دھل کر خشک بھی ہو جائیں۔
یہ سنک سب سے پہلے بوسنیا میں بنائے گئے تھے کیونکہ وہاں پہلے زمانے میں چھوٹے کچن ہوتے تھے اور وہ کچن گیلے برتن رکھنے کے لئے موزوں نہ تھے لہٰذا انہوں نے دو سنک مجبوراً بنائے تھے لیکن بعد میں یہ طریقہ ہسپانیہ کے لوگوں میں خوب پسند کیا جانے لگا اور اب ڈبل سنک اکثر و بیشتر جگہوں پر لگائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News