Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریضوں کو ہسپتال کا لباس پہنانے والے روبوٹک نرس

Now Reading:

مریضوں کو ہسپتال کا لباس پہنانے والے روبوٹک نرس

وہ دن دور نہیں جب روبوٹ نرس مریضوں کو ہسپتال گاؤن پہنانے کے لیے عام دستیاب ہوں گے۔ اس ضمن میں دو بازو والے روبوٹ سے طے شدہ لباس اٹھانے اور ایک مریض کے قدِ ادم پتلے کو پہنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

بلاشبہ یہ ایک نازک اور احتیاط سےبھرپور کام ہے کیونکہ اس سے قبل روبوٹ کے بارے میں یہی تصور کیا جاتا رہا ہے کہ وہ سخت گیر اور لوہاروں جیسا کام کرتے ہیں۔ اس تناظر میں نئے روبوٹ کو باریک اور احتیاط والے کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

لندن کے مشہور امپیریئل کالج کے پروفیسر فین زینگ اور یانیس دیمارس نے ان روبوٹ کو ڈیزائن کیا ہے۔ ان روبوٹ کو عین اسی ماحول میں استعمال کیا گیا ہے جو امریکی معیارات کے تحت نرسوں کے ایک کمرے میں قائم رکھا جاسکتا ہے اور اسی لحاظ سے اشیا، مثلاً بیڈ اور ہسپتال کا لباس وغیرہ بھی تیار کیا گیا تھا۔

عموما ًہسپتال کا لباس روزمرہ کپڑوں سے مختلف ہوتا ہے جس میں مریض کو کم سے کم ہلائے بغیر اسے پہنادیا جاتا ہے۔ عموماً پشت پر اسی کپڑے کی ایک ڈوری سے لباس کو باندھ جاتا ہے۔

لیکن یاد رہے کہ دھات اور تاروں سے بنے روبوٹ کےلیے لباس جیسی ہلکی اور باریک شے کو تھامنا قدرے مشکل کام ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روبوٹ کو پورے لباس کی فہم دینے کی بجائے اسے اٹھانے اور پہنانے کے اہم نقاط یا پوائنٹس سمجھائے گئے ہیں۔

Advertisement

سب سےپہلے روبوٹ کو مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر بصارت سے تربیت دی گئی تھی۔ اس طرح روبوٹ دیکھتے رہے اور سیکھتے رہے۔ یہاں تک کہ اپنے کام میں ماہر ہوگئے۔ اس طرح 90 فیصد اوقات میں ڈمی مریض کو درست لباس پہنادیا گیا۔

دیگر ماہرین نے ان روبوٹ پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق انسان عام حالات میں شرٹ پہننے کا خیال نہیں رکھتا لیکن روبوٹ کے لیے یہ تمام مراحل جاننا ضروری ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر