
قومی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ان کی والدہ ثانیہ کو گورا بچہ پیدا کرنے کے لئے دورانِ حمل ایک خاص چیز کھلاتی تھیں۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے جب ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا حمل سے تھیں تو انہیں ان کی والدہ بہت زیادہ سیب کھلاتی تھیں، تاکہ ان کا ہونے والا بچہ گورا ہو۔
شعیب ملک اداکارہ اُشنا شاہ کے ہمراہ حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور دیگر مسائل پر بھی بات کی۔
ساتھ ہی اس پروگرام میں انہوں نے گورے رنگت اور لوگوں کے خیالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر خاتون کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ خوبصورت ہے۔
شو کے دوران شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز کی جلد آنے والی فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
دورانِ پروگرام اشنا شاہ نے اپنی رنگت سے متعلق لوگوں کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جم خود گاڑی چلا کر جاتی ہوں کیوں کہ مجھے یہ پسند ہے لیکن لوگوں کو ان کے ہاتھوں کی رنگت سے مسئلہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے ہاتھوں اور چہرے کی تصاویر کا موازنہ کیا گیا اور ساتھ میں مشورہ دیا کہ اپنے ہاتھ بھی دھو لیا کریں جب کہ ان کو نہیں پتہ ہاتھوں کے رنگ کا ہاتھوں کو دھونے سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے ہاتھوں کا رنگ سورج کی دھوپ کی وجہ سے جل گیا لیکن لوگوں کو پتہ نہیں کیوں ہر معاملے میں بولنے کا شوق ہوتا ہے۔
اشنا شاہ کے جواب پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پُر اعتماد رہیں۔
انہوں نے اسی دوران انکشاف کیا کہ ان کی ساس ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوران حمل زیادہ سے زیادہ سیب کھلاتی تھیں، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سیب کھانے سے ہونے والا بچہ گورا ہوتا ہے۔
شعیب ملک کی اس بات پر اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کا بیٹا تو گورا ہی ہے جس پر شعیب ملک نے کہا کہ دیکھیں ان کی ساس کا ٹوٹکا کام کر گیا لہذا آپ سب خواتین کو سیب کھانے کا مشورہ دے دیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ااشنا شاہ نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں سانولی رنگت والی بہت سی پیاری اداکارائیں موجود ہیں پھر بھی لوگ سانولی رنگت پر کیوں تنقید کرتے ہیں سمجھ نہیں آتا۔
اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بتاتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ اور مجھ میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پر ڈومیننٹ نہیں ہے لیکن اگر میں کسی بات پر اڑ جاؤں تو میں بہت ضدی ثابت ہوتا ہوں۔
میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ آپ کو ثانیہ کی کس بات سے ڈر لگتا، جواب میں شعیب نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ مشغلہ پتنگ اُڑانا ہے لیکن اگر وہ دو دن سے زیادہ دن اس شوق کو پورا کرنے چلے جاتے ہیں تو ثانیہ بُرا مان جاتی ہیں جس سے وہ ڈرتے ہیں۔
میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ وہ دوسری اولاد کی خوشخبری کب دیں گے جس پر کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اتھیلیٹ ہیں اور جیسے میں یہ بات پسند نہیں کروں گا کہ کوئی مجھے کھیلنے سے روکنے کا کہے، اسی طرح ثانیہ کے لیے بھی یہ مناسب نہیں ہوگا لہذا اس بات کا فیصلہ ان پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ جب تک چاہیں اپنا کیریئر جاری رکھیں باقی جو اللہ کی مرضی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News