Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کو دھمکی، امریکی عہدیدار کا پاکستانی الزامات کی تردید سے گریز

Now Reading:

وزیراعظم کو دھمکی، امریکی عہدیدار کا پاکستانی الزامات کی تردید سے گریز

بلّی تھیلے سے آہستہ آہستہ باہر آنا شروع ہوگئی ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سارے خدشات درست ثابت ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ان کی حکومت کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو کا نام لیا، لیکن جب اس حوالے سے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ (امریکا) ڈونلڈ لو سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دھمکی دینے کے پاکستانی الزامات کی تردید سے گریز کیا اور حزبِ عادت گول مول جواب دیا۔

بھارت کے دورے پر موجود ڈونلڈ لو سے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہا، “عمران خان کو لگتا ہے کہ آپ نے امریکا میں پاکستانی سفیر سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ اگر عمران خان تحریک عدم اعتماد میں بچ گئے تو پاکستانی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور امریکا پاکستان کو معاف نہیں کرے گا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟”

جواب میں ڈونلڈ لو نے پاکستانی الزامات کی تردید نہیں کی، بلکہ کہا کہ “ہم پاکستان میں پیش رفت کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں اور ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔”

بھارتی صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا آپ نے گفتگو کی تھی؟

Advertisement

اس پر اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا میرے پاس اس سوال کا بس یہی جواب ہے۔

خیال رہے کہ گردش کرتی خبروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی زیرِ صدارت امریکی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے پاکستان کے سفیر کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور ڈپٹی چیف آف مشن بھی وہاں موجود تھے۔

بھارتی اخبار کے صحافی نے آخری سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ “کیا روسی حملے پر اختلافات کی وجہ سے دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے یا بھارت امریکا تعلقات مضبوط رہیں گے؟

ڈونلڈ لو نے کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ ہم اس بات کا ثبوت دیکھیں گے، تاہم ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔”

Advertisement

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک ڈونلڈ لو نے حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت کا دورہ کیا۔

ڈونلڈ لو کرغزستان اور البانیہ میں بطور امریکی سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری دو الگ الگ مواقع پر نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر